مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک؟


سوال نمبر 2030

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کپڑے پر مچھر کا خون لگ جائے تو کیا نماز ہو جائے گی ؟

المستفتی :- محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

مچھر کا خون پاک ہے اور پاک چیز کپڑے پر لگنے سے بلا کراہت نماز ہو جائے گی !

حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اور کھٹمل اور مچھر کا خون اور گدھے اور خچر کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔

 (بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ ٣٩٢، نجاستوں کا بیان ) 


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney