سوال نمبر 944
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کے کی بارگاہ سوال عرض ہے کی اگر کوئی شخص اپنے لیے قرآن مجید پڑھ کر اکٹھا کرے اور کہے کی میرے انتقال کے بعد مجھے اس کا ثواب ملے تو اس یہ طریقہ کیسا ہے؟
سائل.. عبداللہ
الجواب بعون الملک الوہاب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایصال ثواب چاہے اپنے زندگی میں کرے یا پھر وصال کے بعد دونوں طرح سے ہو جائے گا کہ ایصال ثواب کے لئے موت شرط نہیں ہے جیسا کہ سرکار اعلٰی حضرت مجدد دین ملت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمہ اپنی کتاب فتاویٰ رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ اموات مسلمین کو ایصال ثواب ہر تاریخ میں جائز ہے
(حوالہ فتاویٰ رضویہ جلد 4 صفحہ نمبر 195)
اور دوسری جگہ سیدی سرکار اعلٰی حضرت لکھتے ہیں کہ اپنی زندگی میں بھی ایصال ثواب کرنا جائز ہے
(بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد 04 صفحہ نمبر 162)
(ماخوذ از بستر علالت سے قبر تک صفحہ نمبر 107)
یونہی کوئی اپنی زندگی میں پڑھے اور کہے میرے انتقال کے بعد اسکا ثواب ملے جب بھی درست ہے اور اسکا ثواب اسے ملے گا.
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبـــہ
محمد تسلیم رضا نوری
0 تبصرے