قربانی کے اوجھڑی کو کافر کے ہاتھ بیچنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 967

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسلہ ذیل کے بارے میں  کہ قربانی کے جانور کا اوجھڑی کافر کے ہاتھ بیچ سکتے ہیں قرآن وحدیث کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
المستفتی محمد ذوالفقارعلی نظامی الہ آبادی




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
 قربانی کے جانور کا اوجھڑی کافر کے ہاتھ نہیں بیچ سکتے البتہ اگر بھنگی(کافر) کھانا چاہے تواسے منع نہ کریں 
اعلٰحضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں: اوجھڑی آنتیں جن کا کھانا مکروہ ہے تقسیم نہ کی جائیں بلکہ دفن کر دی جائیں اور اگر بھنگی اٹھالے منع کی حاجت نہیں
 (فتاویٰ رضویہ جلد ششم صفحہ ۱۶۷)
 وھو تعالیٰ ورسولہ الاعلیٰ اعلم بالصواب- 

(حوالہ: فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۴۷۰)

کتبہ: غلام محمد صدیقی فیضی
متعلم: درجہ تحقیق سال دوم
دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney