قربانی کاجانور مر گیا تو صاحب قربانی کیا کرے؟

سوال نمبر 968

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
عرض یہ ہے کہ اگر کسی نے قربانی کرنے کے لئے جانور خریدا پھر کسی وجہ سے جانور مرگیا تو وہ شخص کیا کرے؟
سائل محمد رمضان امجدی



و علیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ
الجواب بعون ملک الوھاب 
اللھم ھدایہ الحق والصواب 
اگر جانور قربانی سے قبل مرگیا تو دوسرا جانور قربانی کرے 
جیسا کہ صاحب بہار شریعت حضرت علامہ مفتی صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ قربانی کا جانور مرگیا تو غنی پر لازم ہیکہ دوسرے جانور کی قربانی کرے اور فقیر کے ذمے دوسرا جانور واجب نہیں 
بہار شریعت حصہ پانزدہم ص ٣٤٢ 
واللہ تعالی اعلم باالصواب

انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney