سوال نمبر 1032
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کے بعد جو دعا مانگ کر ہاتھ کو چہرے پر پھیر کر چومتے ہیں کیا یہ چومنا سنت ہے جواب عطا فرمائیں کرم ہوگا.
سائل احمد رضا نوری جلیشور نیپال
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب:- نماز کے بعد دعا مانگنا ،ہاتھ،اٹھانا، یہ سب سنت ہے لیکن چومنا سنت نہیں جیسا اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ نماز کے بعد دُعا مانگنا سنّت ہے اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگنا اور بعد دُعا منہ پر ہاتھ پھیر لینا یہ بھی سنّت سے ثابت ہے مگر چومنا کہیں ثابت نہیں۔ (حوالہ فتاوی رضویہ جلد 6 صفحہ نمبر 202 دعوت اسلامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری
0 تبصرے