آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا اذان کے بعد کی دعا مائک میں پڑھ سکتے ہیں؟

 سوال نمبر 1076


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے کرام و مفتیان عظام کے بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ اذان کے بعد کی دعا مائک میں مانگنا کیسا ہے مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟

 جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی:- محمد گلبہار عالم رضوی گوالپوکھراتر دیناجپور بنگال




 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

اذان کے بعد کی دعا مائک میں مانگنا بالکل جائز ہے مائک میں جو علمائے کرام کا اختلاف ہے وہ نماز کے مسائل میں ہے کہ مائک پر نماز ہوگی یا نہیں۔ہاں مفتی جلال الدین صاحب قبلہ کا قول ہے کے مائک پر نماز نہیں ہوتی ہے اور بہت سارے علمائے کرام نے جواز کا بھی قول کیا ہے جس کا دل جن علمائے کرام کے فتاوی پر جمے عمل کرے۔

لیکن جس مسئلہ میں علماء کا اختلاف ہو اس سے بچنا افضل ہے۔

(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر 165)

 لیکن مائک سے دعا، نعت، تقریر وغیرہ کرنے میں کسی کا اختلاف نہیں۔ اب وہ اذان کے بعد کی دعا ہو یا محفل میلاد کے بعد کی دعا ہو سب پڑھ سکتے ہیں کوئی حرج نہیں۔


واللہ تعالیٰ اعلم

از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری

03 صفر المظفر 1442ہجری 

20 ستمبر 2020عیسوی بروز اتوار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney