• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

21 ذوالقعدة بروز منگل 1446ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہوممتفرقاتغیر معذور نے اشارے سے سجدہ کیا تو کیا حکم ہے

غیر معذور نے اشارے سے سجدہ کیا تو کیا حکم ہے

SRRazmi اکتوبر 14, 2020 متفرقات

 سوال نمبر 1119


السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اِس مسئلہ میں کہ امام پر سجدۂ سہو واجب ہوا۔ امام صاحب نے چاروں رکعت کے سجدے سنت کے مطابق مکمل سات ہڈیوں پر کیے لیکن سجدۂ سہو والے دونوں سجدے بیٹھ کر ہاتھ زمین پر رکھ کر اشارے سے کیے تو اب ایسی صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟

المستفتی:عبد اللہ صاحب،کراچی

 



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بباسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب

صورتِ مسئولہ میں امام اور مقتدیوں پر نماز کا اعادہ واجب ہے۔ اور یہ اِس لئے کہ بھولے سے ترکِ واجب کے سبب امام پر سجدۂ سہو کرنا واجب تھا۔چنانچہ علامہ محمد بن عبد اللہ تمرتاشی حنفی متوفی١٠٠٤ھ لکھتے ہیں:یجب بترک واجب سہوا۔ملخصاً

(تنویر الابصار،ص٩٨۔٩٩)

یعنی،بھولے سے ترکِ واجب کے سبب سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے۔

   اور علامہ حسن بن عمار شرنبلالی حنفی متوفی١٠٦٩ھ لکھتے ہیں:یجب سجدتان بتشھد و تسلیم لترک واجب سھواً وان تکرر۔

(نور الایضاح،ص٢٤٣)

یعنی،بھولے سے ترکِ واجب کی بنا پر تشہد اور سلام کے ساتھ دو سجدے واجب ہوتے ہیں اگرچہ متعدد واجب ترک ہوئے ہوں۔

   اور امام کے سہو سے مقتدیوں پر بھی سجدۂ سہو واجب ہوا۔چنانچہ علامہ اکمل الدین محمد بن محمد بابرتی حنفی متوفی٧٨٦ھ لکھتے ہیں:اذا سھا الامام وجب السجود للمؤتم لوجوبہ علی الامام۔

(العنایة شرح الھدایة،٥٠٦/١)

یعنی،جب امام سے مُوجبِ سہو عمل سرزد ہوجائے تو امام پر سجدہ سہو واجب ہونے کی وجہ سے مقتدی پر بھی سجدۂ سہو واجب ہوگا۔

   اور امام کے اشارے سے سجدۂ سہو کرنے کے سبب سجدۂ سہو ادا ہی نہ ہوا کیونکہ امام سجدۂ حقیقی پر قادر تھا یوں واجب ترک ہوا جس کے سبب امام اور سب مقتدیوں کی نماز مکروہ تحریمی ہوئی اور ایسی نماز کا اعادہ واجب ہوتا ہے۔چنانچہ علامہ علاء الدین حصکفی حنفی متوفی١٠٨٨ھ لکھتے ہیں:کل صلاة ادیت مع کراھة التحریم تجب اعادتھا۔

(الدر المختار،ص٦٤)

یعنی،ہر وہ نماز جو کراہت تحریمی کے ساتھ ادا کی گئی ہو اس کا اعادہ واجب ہوتا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:۔

محمد اُسامہ قادری

پاکستان، کراچی

بدھ،١٩/جمادی الاولیٰ،١٤٤٤ھ۔١٤/دسمبر،٢٠٢٢ء




Join our WhatsApp Channel


ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

13 تبصرے

  1. Abdul Kamal Qadri10 مارچ، 2021 کو 6:53 PM

    جماع کا طریقہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. SRRazmi27 مارچ، 2021 کو 11:23 PM

      جماع و ہمبستری دونوں ایک ہی ہے

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    2. جواب دیں
  2. WAQT KI AWAZ31 مئی، 2021 کو 2:33 AM

    بے پناہ خوشی ہوئی، مسائل شرعیہ کو پڑھ کر، اللّٰہ کریم اپنے حبیب کے صدقے میں دن دونی رات چوگنی ترقی فرمائے۔
    ایڈمن صاحب کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔
    لیکن ایک چھوٹی سی گذارش ہے۔
    اس کا ایپلیکیشن بھی تیار کریں، جسے پلے اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جا سکے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی2 اکتوبر، 2022 کو 3:41 PM

      اس کا اپلیکیشن تھا مگر لوگ استعمال نہ کئے اور وہ بند ہوگیا

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    2. جواب دیں
  3. محمد دراز الحق27 جون، 2021 کو 12:34 PM

    السلام علیکم
    سوال میں نے مغرب کی نماز دو رکعت جماعت کے ساتھ ادا کیا باقی ایک رکعت نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ دوسرا سورت ملائیگے یا نہیں جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی

    سائل محمد دراز الحق

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Unknown14 اگست، 2021 کو 1:53 PM

      ملائیں گے

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    2. Hakeem Sibgat faizi 4 ستمبر، 2021 کو 12:46 AM

      اسی ویب سائٹ پر یہ بھی مسئلہ اپلوڈ ہے

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    3. جواب دیں
  4. Unknown14 اگست، 2021 کو 9:47 PM

    احادیث وغیرہ کا حوالہ بھی پیش کریں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Unknown27 ستمبر، 2021 کو 1:16 PM

      ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    2. جواب دیں
  5. Unknown30 نومبر، 2021 کو 1:24 AM

    Bilkul sahi kaha bhai sahab

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
      جواب دیں
  6. Unknown4 دسمبر، 2021 کو 4:15 AM

    اسلام و علیکم
    مخترم مسلہ پوچھنا تھا کے ایک بندے نے ایک عورت سے صخبت کی وہ عورت خاندان میں تایا ابو کے بیٹے کی بیگم تھی اس صخبت سے ایک بیٹی ھو گئی جو کے تا خیات ھے اب اس کا کفارہ کیا ھو گا؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Hakeem Sibgat faizi 13 دسمبر، 2021 کو 7:06 PM

      ہمبستری کس نے کی اور جس نے ہمبستری کی وہ رشتے میں کیا لگتا ہے

      حذف کریں
      جوابات
        جواب دیں
    2. جواب دیں
  7. Mahirsiddiqui.blogspot.com31 مارچ، 2022 کو 2:45 AM

    بیٹے اور بیٹی کا اچھا نام بتائیں آپکی مہربانی ہوگی۔
    بیٹے کا میزان ،یا مہران ،شیبان نام رکھنا کیسا ہے اور بیٹی کا حیاء، ایمان نام رکھنا کیسا ہے معانی کے ساتھ اچھے سے بتائیں۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
      جواب دیں
تبصرہ شامل کریں
مزید لوڈ کریں...

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

معاونین مسائل شرعیہ

گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5253777

مشہور اشاعتیں

کتا کاٹے ہوئے جانور کے قربانی کا شرعی حکم

امام کی برائی کرنا کیسا ہے؟

زانیہ عورت اگر حمل سے ہو تو اس عورت سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

بانجھ بکری کی قربانی کرنا کیسا

جانور کےکان میں سوراخ ہوتوقربانی کاکیاحکم ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان