سوال نمبر 1133
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا قرآن شریف حفظ کرنے پر قرآن و احادیث میں کچھ فضائل ہیں تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں
المستفتی نور عالم نظامی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب اللہم ہدایۃ الحق والصواب
قرآن شریف کو مکمل حفظ کرنے والے کے لیے حدیث شریف میں فضیلت آئی ہے
عن امیر المؤمنین علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالی وجھہ الکریم
قال۔ قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم من قرءالقران فاستظھر فاحل حلالہ وحرم حرامہ ادخلہ اللہ الجنۃ وشفعہ فی عشرۃ من اھل بیتہ کلھم قدجبت لہ النار۔
امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جس نے قران کریم حفظ کیا اور اسکے حلال کو حلال اور حرام کو حرام ٹہرایا اللہ تعالٰی اس کی برکت سے اسے جنت میں داخل کرے گا اور اسے اس کے گھر والوں سے ایسے دس کا شفیع بناۓ گا جن کے لیے دوزخ واجب ہوچکی تھی۔
الجامع الصغیر للسیوطی جلد ۲ ص ۳۲۸
کنزالعمال للمتقی ۲۷۵۲ اراءۃالادب ص ۴۰
عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالی عنہا قالت قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم الماہر بالقرآن مع السفرۃ الکرام البررة والذین یقرءالقرآن ویتتعتع فیہ وھو علیہ شاق لہ اجران
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو قرآن مجید میں مہارت رکھتا ہو وہ نیکوں اور بزرگوں اور وحی وکتابت یا لوح محفوظ لکھنے والوں یعنی انبیائے کرام و ملائکہ عظام علیہم الصلاۃ والسلام کے ساتھ ہے اور جو قرآن کو بزور پڑھتا ہے اور وہ اس پر شاق ہے اس کے لیے دو اجر ہیں
السنن لابن ماجہ شریف جلد ۱ باب فضل من تعلیم القرآن وعلیہ ص ۱۹
الجامع للترمزی شریف جلد ۲ باب ماجاء فی فضل قاری القرآن ص ۱۱۴
المسند لاحمد بن حنبل جلد ۱ ص ۱۴۸
الترغيب والترھیب للمنذری جلد ۲ ص ۳۵۵
فتاوی رضویہ شریف جلد ۹ حصہ اول ص ۱۰۵
جامع الاحادیث جلد چہارم کتاب الفضائل فضائل قرآن ص ۶۳۶ ۶۳۵ مکتبہ برکات رضا پوربندر گجرات
واللہ اعلم بالصواب
شرف قلم
غلام شمس ملت محمد سلطان رضا شمسی بلہاوی دھنوشا نیپال
۲۵ صفر المظفر ۱۴۴۲ ہجری بروز منگل
0 تبصرے