آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

صدری کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 442

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 صدری کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
محمد وسیم القادری اترولہ




وعلیکم السلام و رحمة الله و وبرکاته
 الجواب بعون الملک الوہاب
 جاکیٹ یا صدری کی چین یا بٹن کھول کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی جیسا کہ امام اہل سنت سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " انگرکھے جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا  کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے  اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں " اھ

 فتاوی رضویہ قدیم  ج 3 ص 447

لہٰذا اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھا کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اوپر شیروانی یا صدری کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے تو حرج نہیں ۔
اور جو بہار شریعت میں مکروہ تنزیہی کا حکم کیا گیا ہے اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ کی مذکورہ بالا تحریر سے ظاہر ہے کہ وہ اس صورت میں ہے جہاں صدری یا شیروانی کے کل یا بعض بٹن کے کھلا رہنے کو معیوب سمجھا جاتا ہو ۔

بحوالہ فتاوی فقیہ ملت ج 1 ص 174 

واللہ اعلم بالصواب
کتبــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند
۲۱ محرم الحرام ١٤٤١ھ 
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney