آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار تک خاموش رہا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 1138


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نماز پڑھا رہا تھا دوران نماز کھانسی آگئی جس کی وجہ سے کچھ وقت تک قرأت نہ کرسکے بعدہ قرأت کرکے نماز مکمل کئے آیا نماز ہوئی یا نہیں؟

المستفتی   سجاد رضا قادری





 

وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب    

نماز ہو گئی اگرچہ زید کھانسی کے سبب ایک رکن یعنی تین بار سبحان اللہ کہنے تک خاموش رہاجب بھی اس پر سجدۂ سہو واجب ہو نہ گا کیونکہ یہ ایک عذر ہے اور مصلی معژور ہے جیسا کہ فتاوی رضویہ شریف میں ہےکہ اگر ان کا رکنا بعذر ہے جس طرح جمائی یا چھینک یا کھانسی وغیرہا اعذار کے باعث بعض اوقات سکوت بقدرادائے رُکن ہوجاتا ہے تو ظاہراً یہاں وہ حکم نہیں(سجدۃ سہو نہیں ہے)(جلد۶ مسئلہ ۵۹۷)واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد فرقان برکاتی

30 صفرالمظفر 1442 ہجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney