آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اذان ثانی پست آواز میں دینا کیسا؟

 سوال نمبر 1139


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  نماز جمعہ کے لئے اذان ثانی اتنی ہلکی آواز میں ہوئی کی مقتدیوں کو سنائی نہ دی آیا نماز ہوئی یا نہیں؟


المستفتی   سجاد رضا قادری




 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم


الجواب بعون الملک الوہاب

    نماز ہو گئ کیوں کہ اذان ثانی بھی ایک طرح کا اعلان ہے اور اس کے نہ سننے سے نماز میں کوئی خرابی لازم نہیں آتی البتہ اذان بلند آواز سے دینی چاۂیے جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں اکثر جگہ دیکھا گیا کہ اذان ثانی پست آواز سے کہتے ہیں،یہ نہ چاہيے بلکہ اسے بھی بلند آواز سے کہیں کہ اس سے بھی اعلان مقصود ہے اور جس نے پہلی نہ سنی اسے سن کر حاضر ہو۔ (بہار شریعت ح ۳ اذان کابیان) واللہ اعلم بالصواب  

              کتبہ

       محمد فرقان برکاتی امجدی

30 صفر المظفر 1442 ہجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney