سوال نمبر 1184
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ عورت کو قبر میں لٹانے کے بعد تختے کدھر سے لگائے جائیں سر کی طرف سے یا پیر کی طرف سے
المستفتی مولاناغلام احمدرضانظامی
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الجوابــــ بعون الملک الوہابــــ
مرد وعورت دونوں کے تختے سرہانے کی طرف لگایا جائے گا جیسا مولانا تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی فتاوی مصطفوی ص ۲۸۱ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ "عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ مرد کا تختہ آگے سے لگائیں اور عورت کا پیچھے سے یہ جہالت ہے بلکہ مرد عورت دونوں کا تختہ سر کی جانب سے لگانا چاہئے۔ (از بستر علالت سے قبر تک صفحہ نمبر٧٢)
مؤلف مولانا تاج محمد واحدی۔
والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب
کتبــــــــــــــــــــــہ
محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ
0 تبصرے