آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو کوئی شخص ولی نا مانے تو؟

 سوال نمبر 1201


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص حضور غوث اعظم کے بارے میں کہے کہ وہ ولی نہیں تھے تو اس کے لیے حکم بتائیں۔ کیا وہ کافر ہوجائے گا؟ 

سائل اقبال انصاری، بریلی شریف۔ 




 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ 

الجواب بعون الملک الوہاب۔ 


شارح بخاری حضور علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:

        جن اولیائے کرام کے ولی ہونے پر تمام اہل سنت و جماعت کا اتفاق ہے ان کے یا ان میں سے کسی کے ولی ہونے سے انکار کرنا کفر تو نہیں ہے مگر گمراہی اور بددینی ہے۔ اور یہ شخص اہل سنت و جماعت سے خارج، گمراہ بدعتی ہے۔ 

(فتاویٰ شارح بخاری، جلد۲، صفحہ۱۴۳) 


لہذا جو شخص سید الاولیاء، امام الاولیاء  محبوب سبحانی غوث صمدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ یا ان کے علاوہ کسی بھی ولی( جن کی ولایت پر اہل سنت و جماعت کا اتفاق ہو) کے ولی ہونے سے انکار کرے وہ بلاشبہ گمراہ بد دین اور اہل سنت و جماعت سے خارج ہے۔

۔ والله تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ 


           کتبہ

 محمد چاند رضا اسمٰعیلی، دلانگی متعلم دارالعلوم غوث اعظم مسکیڈیہ جھارکھنڈ۔ 

۲/ربیع الغوث ۱۴۴۲ ہجری۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney