سوال نمبر 1206
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کا نیاز گیارہویں تاریخ سے پہلے یا بعد میں دلا سکتے ہیں
المستفتی :- کلیم اللہ شاہ سدھارتھ نگر یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز، گیارہ ربیع الثانی سے پہلے اور بعد میں بھی کر سکتے ہیں کوئی شرعی قباحت نہیں،
سیرت کی کتابوں میں حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی تاریخ ۱۷ ربیع الثانی ہے
لیکن بر صغیر میں عموماً لوگ ۱۱ ربیع الثانی کو ہی حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز دلاتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ گیارہ کو ہی دلائیں ربیع الثانی کے پورے ماہ حتی کہ سال میں کبھی بھی نیاز دلا سکتے ہیں کوئی حرج نہیں ہے،
(تفصیل کے لیے فتاویٰ امجدیہ جلد اول صفحہ ۳٤٦ تا ۳۵٦ مطالعہ کریں نیز فتاویٰ مرکز تربیت جلد اول صفحہ ٦۵٤ مطالعہ کریں)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتــــــبـہ
فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ
۱٤ ربیع الثانی ۲٤٤١ھجری
0 تبصرے