آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

شرابی کے یہاں دعوت کھانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1207


السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر شرابی کے یہاں دعوت میں جا کر کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

جبکہ شرابی کا پیسہ حلال کا ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی :۔ عبداللہ یوپی





 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب  بعون الملک الوہاب 

  شراب حرام اشد حرام ہے ارشاد ربا نی ہے ’’یٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفۡلِحُوْنَ‘‘ اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ۔

(کنز الایمان ،سورہ مائدہ آیت نمبر ۹۰)

اگر چہ شرابی حلال روپئے سے دعوت کرے پھر بھی اس کی دعوت میں نہیں جانا چاہئے تاکہ انہیں سبق ملے اور اپنے گناہوں سے باز آجائیں ۔اور اگر یوں ہی ساتھ دیتے رہے تو پھر وہ راہ راست پر کب آ نے والے ہیں ؟لہٰذا ان سے دور رہیں  ارشاد ربا نی ہے ’’ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّکَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَالذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ  الظّٰلِمِیْنَ‘‘ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ (کنز لایمان،سورہ انعام ۶۸)

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 

فقیر تاج محمد قادری واحددی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney