آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اگر کوئی کہے کہ میں کافر ہوجاؤں گا تو کیا وہ کافر ہوجائے گا؟

 سوال نمبر 1246


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے کہا کہ میں کافر ہو جاؤں گا کیا ایسا بولنے سے وہ کافر ہو جائے گا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 

المستفتی ۔ محمد منتظیر گونڈہ




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب اللہم ھدایۃ الحق والصواب:


 زیدکا یہ کہنا کہ میں کافر ہوجاؤں گا اس جملہ سے زید کافر ہوگیا 

 جیساکہ فقیہ باکمال سرکار اعلیٰ حضرت قدس سرہ القوی جواب ارشاد فرماتے ہیں کہ؛

جس نے جس فرقہ کا نام لیا وہ اس فرقہ کا ہوگیا مذاق سے کہے یا دوسری وجہ سے؛ 

(فتاویٰ رضویہ شریف قدیم جلد ۶ صفحہ ۱۰۲ مکتبہ رضا اکیڈمی ممبئی) 


اور ایسا ہی احکام شریعت حصہ دوم صفحہ ۱۷۵ پر ہے 


اور فقیہ اعظم ہند علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں کہ:

؛جو شخص ایسا کہے کہ میں ہندو ہوجاؤں گا تو یہ شخص بلا شبہہ کافر ومرتد ہوگیا دو وجہ سے ارادہ کفر کی وجہ سے اور کفر کو پسند کرنے کی وجہ سے 


فتاویٰ عالمگیری میں ہے: 

"من یرضی بکفر نفسہ فقد کفر"

(فتاویٰ عالمگیری جلد ۲ الباب التاسع فی احکام مرتدین مکتبہ رشیدیہ پاکستان) 


(فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم باب الالفاظ الکفر ص ۵۸۲ مکتبہ دائرۃ البرکات گھوسی )


واللہ اعلم بالصواب 

شرف قلم 

غلام شمس ملت محمد سلطان رضا شمسی بلہاوی دھنوشا نیپال

رکن مسائل شرعیہ گروپ ۲ 

۲۲ دسمبر ۲۰۲۰ بروز منگل




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney