وضو کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1247


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علمائے کرام سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کے متعلق اگر لنک ہے تو بھیج دیں مسئلہ یہ ہے کہ قبلہ کی طرف رخ کرکے وضو کرسکتے ہیں کہ نہیں ؟ اشد ضروری ہے 

سائل نور محمد رضا 





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب: 


جی قبلہ کی طرف رخ کرکے وضو کرنامستحب ہے  

جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمی قدس سرہ القوی نے وضو کے مستحبات میں اسے بیان فرمایا ہے کہ:

وضو کرتے وقت کعبہ کا رو؛ ہونا


(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم وضو کا بیان صفحہ ۲۹۶ مکتبہ قادری کتاب گھر بریلی شریف) 


تنبیہ: وضو کرتے وقت ایک بات کا خیال رہے کہ تھوک و کھنکار کا کلی کا پانی قبلہ کی طرف نہ کرے (پھینکے) اس سے وضو مکروہ ہوجاتا ہے 


واللہ اعلم بالصواب 

شرف قلم 

غلام شمس ملت محمد سلطان رضا شمسی بلہاوی دھنوشا نیپال

رکن مسائل شرعیہ گروپ ۲ 

۲۲ دسمبر ۲۰۲۰ بروز منگل







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney