دوران قرآت بھول گیا لقمہ ملنے پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟

 سوال نمبر 1245


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی امام الحمد کے بعد الم تر پڑھا پھر بیچ میں بھول گیا اگر کسی نے لقمه دیاپھر امام صاحب نے ان کا لقمہ لیا  کیا آخر میں سجدہ سہو ہوگا یانہیں جواب عنايت فرمائیں

المستفتی :- فرمان علی





 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب


صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب نہیں ہاں اگر بھولا اور اور تین مرتبہ سبحان الله کہنے کی مقدار چپ رہا تو سجدہ سہو واجب ہے، 

جیسا کہ سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں :

امام جب نماز میں یا قرآت میں غلطی کرے  تو اسے بتانا لقمہ دینا مطلقاً جائز ہے  خواہ نمازِ فرض ہو یا واجب یا تراویح یا نفل اور اس میں سجدہ سہو کی بھی کچھ حاجت نہیں  ہاں اگر بھولا اور تین بار سبحان الله کہنے کی دیر چپ کھڑا رہا  تو سجدہ سہو آئے گا، 


{فتاویٰ رضویہ جلد ۷ صفحہ ۲۸۹ / رضا فاؤنڈیشن لاہور }


  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

            کتبہ 

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۷ جمادی الاول ۲٤٤١؁ ھجری







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. LICبیما کا روپیہ پیسہ جوآپ کو بینیفٹ کے تور پر ملے کیا دوست ہے
    یا نہیں۔
    ۔از محمد آصف رضا علیمی
    اتر پردیش ‌‌‌گونڈہ انڈیا

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney