آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نعت شریف پر حدیث پاک کا حوالہ

 سوال نمبر 1251


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

علمائے کرام توجہ فرمائیں نعت شریف پڑھنے کے حوالے سے کوئی حدیث مبارک مل جائے تو مہربانی ہوگی


سائل. احمد رضا






وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب:

حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی شان میں نعتیہ اشعار کہے 


حدیث شریف میں ہے:

"عن عاٸشة قالت استاذن حسان بن ثابت رسول اللہﷺفی ھجإالمشرکین فقال رسول اللہ ﷺفکیف بنسبی فقال حسان لاسلنک منھم کماتسل الشعرةمن العجین

(صحیح البخاری ج٢ ص٩٠٨تا٩٠٩

مجلس برکات)


حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریش کے کفار و مشرکین کی ہجو کرنے کی اجازت طلب کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حسان میں بھی تو اہل قریش سے ہوں میرے حسب و نسب کا کا کیا کروگے؟ تو حضرت حسان نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں آپ کے حسب و نسب کو اس طرح نکالوں گا جیسے گوندھے ہوئے آٹے سے بال نکال لیا جاتا ہے


حضرت حسان بن ثابت کی نعت مبارک:


واحسن منک لم ترقط عینی 

واجمل منک لم تلدالنساء

خلقت مبرء من کل عیب

کانک قدخلقت کماتشاء

ماان مدحت محمدا بمقالتی

لکن مدحت بمقالتی بمحمد



واللہ اعلم 


کتبہ: عبیداللہ رضوی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney