آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

گھر تعمیر کراتے وقت پلر میں پیسہ وغیرہ ڈالنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1252


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان دین اس مسئلہ میں کہ

جب نیا گھر (وغیرہ) تیار کیا جاتا ہے تو ابتدا میں پچھم کونہ میں جو پلّر (کالم) رہتا ہے اس میں سونا یا چاندی یا پیسہ ڈال جاتا ہے کیا ایسا کرنا درست  یا نہیں؟

سائل ۔ صلاح الدین شیخ ضلع۔ بیربھوم مقام قطب پور





وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب:

سراسر جہالت ہے اسکاشرع سے کوٸی تعلق و رشتہ نہیں 


ہاں اگر یہی پیسہ اب وہ چاندی کا ہو یا سونے کا ہو حسب استطاعت کسی غریب کو صدقہ کرے اس نیت سے کہ میرا گھر نظر بد سے محفوظ رہے تو احسن ہے 


حدیث شریف میں ہے:

الصدقة رد البلاء

صدقہ بلاٶں کو ٹالتاہے 


اور یہ بھی کرسکتا ہے کہ گھر کو کیلوں سے بندش کرالے جس کےلئے کسی مستند عامل وغیرہ سے رابطہ کرے 


واللہ اعلم 


کتبہ: عبیداللہ رضوی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney