ناپاک کپڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1250



کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ:

کسی کے پاس پاک کپڑا نہ ہو اور اس نے ناپاک کپڑے میں نماز پڑھ لی تو نماز ہوگی یا نہیں؟ مع عربی عبارت وحوالہ

جواب عنایت فرمائیں

محمد ماہر رضا  دربھنگہ بہار






وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب:

صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی

حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں:

نماز میں ستر کے لیے پاک کپڑا ہونا ضروری ہے یعنی اتنا نجس نہ ہو جس سے نماز نہ ہو سکے تو اگر پاک کپڑے پر قدرت ہے اور ناپاک کپڑا پہن کر نماز پڑھی تو نماز نہیں ہوگی ، اور اگر پاک کپڑے پر قدرت نہیں ہے ناپاک کپڑاموجود ہے تو اسی ناپاک کو پہن کر پڑھ لے نماز ہو جائے گی

(بہارشریعت حصہ٣ ص٤٨٠ مکتبہ مدینہ دھلی)


واللہ اعلم 


کتبہ:عبیداللہ رضوی بریلوی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney