سوال نمبر 1254
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علماے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ جمعہ کے دن عمامہ شریف باندھنے کی فضیلت بتا دیجئے حوالے کے ساتھ برائے کرم عین نوازش کی
سائل محمد ابوبکر
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب:
حدیث شریف میں ہے:
حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے جمعہ کے روز عمامہ باندھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں
اور یہاں اس درود سے معروف درود مراد نہیں بلکہ رب کہ رحمت نازل فرما نا اور فرشتوں کا مغفرت طلب کرنا ہے
(مجمع الزوائد کتاب الصلاۃ باب لباس للجمعہ ۲/ ۳۹۴ الحدیث ۳۰۷۵)
(کنزالعمال کتاب الصلاۃ الفصل الثالث فی آداب الجمعہ الحدیث ۲۱۱۶۲)
اور اسی طرح ملا علی قاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
بے شک اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے جمعہ کے روز عمامہ پہننے والوں پر استغفار فرماتے ہیں۔
(المقالۃ العذبۃ فی الامامہ والعذبة ص ١٠)
اور حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ بےعمامہ کے ستر جمعوں کے برابر
(جامع صغير حرف الصاد الجزء الثانی ص ٣١٤ الحديث ٥١٠١)
اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم عمامہ میں شملہ چھوڑتے جو کبھی ایک شانے پر اور کبھی دونوں شانوں کے درمیان پڑا رہتا تھا
عمامہ کے نیچے ٹوپی ہوتی تھی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمامہ سفید سبز زعفرانی سیاہ رنگ کا ہوتا تھا
(شمائل ترمذی صفحہ نمبر 9 و ابوداؤد شریف باب العمائم ج٢ ص ٢٠٩ مجتبائي)
(ماخوذ از سیرت مصطفی بہار شریعت وغیرہ)
واللہ اعلم بالصواب
كتبہ: ابوالثاقب محمد جواد القادری واحدي لكهيم پوری)
0 تبصرے