سوال نمبر 1264
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کی گھر کو ناپاک چیزوں سے جیسے گوبر وغیرہ سے لیپنا کیسا ہے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے
المستفتی محمد نظام الدین نظامی پیپرا گوتم بستی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
بیل بھینس کا گوبر نجاست غلیظہ ہے اور اس سے اپنا مکان وغیرہ لیپنا جائز نہیں، کیونکہ یہ نجاست غلیظہ ہے جیساکہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے
احثاء البقرۃ نجس نجاسۃ غلیظۃ ھکذا فی فتاویٰ قاضی خان
فتاویٰ عالمگیری جلد ۵ ص ۹۸
اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی قدس سرہ القوی فرماتے ہیں : گاۓ بیل بھینس کا گوبر اور بکری اونٹ کی مینگنی یہ سب نجاست غلیظہ ہے،
بہار شریعت جلد اول ۱ حصہ ۳ نجاست کا بیان
ایسا ہی فقہی معلومات ص ۲۶ پر ہے
البتہ جو دھول گرد و غبار سے صفائی یا مٹی کی سطح کی مضبوطی کی غرضِ صحیح سے گھر کو گوبر سے لیپتے ہیں یہ ضرورتاً جائز ہے ،
بہار شریعت میں ہے
: جو زمین گوبر سے لیسی گئی ہو اگرچہ سوکھ گئی ہو اس پر نماز جائز نہیں، ہاں اگر وہ سوکھ گئی اور اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھایا تو اس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں، اگرچہ کپڑے میں تری ہو مگر اتنی تری نا ہو کہ زمین بھیگ کر اس کو تر کردے، کہ اس صورت میں کیڑا ناپاک ہو جائے گا اور نماز نہ ہوگی،،
بہار شریعت جلد ۲ صفحہ ۱۰۸
واللہ اعلم بالصواب
شرف قلم
غلام شمس ملت محمد سلطان رضا شمسی بلہاوی
رکن مسائل شرعیہ گروپ
۲۳ دسمبر ۲۰۲۰ بروز جمعرات
0 تبصرے