آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مائک کے اذان کا جواب دینا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1265


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مائک سے جو اذان ہوتی ہے اس کا جواب دینا واجب ہے؟ 

جواب عنایت فرمائیں! 

المستفتی۔۔۔ عرفان احمد ،بنارس





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب: 


علمائے محققین کے نزدیک یہ اختلاف ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز بعینہ متکلم کی آواز ہے یا نہیں؟ بعض علماء بعینہ متکلم کی آواز مانتے ہیں اور بعض نہیں مانتے، تو اگر لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو اور لاؤڈ اسپیکر کی آواز متکلم کی آواز نہ مانیں تو خاموش رہنے اور جواب نہ دینے کے بارے میں وہ حکم نہ ہوگا جو اذان کی اصل آواز پر ہے، اور اگر متکلم ہی کی آواز مانیں تو پھر وہی حکم ہوگا جو اذان کی اصل آواز پر ہے کہ جب اذان ہو تو اتنی دیر کے لیے سلام، کلام اور جواب سلام تمام کام کاج چھوڑ دیا جائے اور اذان کو غور سے سنا جائے اور اذان کا جواب دیا جائے کہ جو اذان کے وقت باتوں میں مشغول رہتا ہے اس کا معاذ اللہ خاتمہ برا ہونے کا اندیشہ ہے اور احتیاط بھی یہی ہے کہ اذان کے وقت خاموش رہیں، خواہ لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو یا بغیر لاؤڈ اسپیکر کے۔۔ 

(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، جلد۱، صفحہ۱۵۹) 


والـلہ تــعــالی و رســولــہﷺ اعــلم بالصـــواب۔ 

کتــبہ: مـحـمـد چـاند رضــا اسمٰعیلی، دلانگی،

 دارالــعـلوم غــوث اعــظم،مســـکیڈیہ، جـھـارکھنڈ۔

۱۲/جمادی الاولی ۱۴۴۲ ہجری۔ 

۲۸/دسمبر ۲۰۲۰ عیسوی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney