آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا بروز قیامت جانوروں سے بھی حساب ہوگا؟

 سوال نمبر 1276


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا جانوروں سے بھی قیامت کے روز حساب ہوگا مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

سائل عامر بوکارو



 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک العزیز الوہاب:

  جی ہاں جانوروں کا بھی حساب و کتاب ہوگا۔


جیسا کہ حضرت علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی خزائن العرفان تفسیر کنز الایمان" و یقول الکافر یلیتنی کنت ترابا  " کے تحت فرماتے ہیں کہ:

 حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ روز قیامت جانوروں اور چوپایوں کو اٹھایا جائے گا اور انہیں ایک دوسرے سے بدلہ دلایا جائے گا اگر سینگ والے نے بے سینگ والے کو مارا ہوگا تو اسے بدلہ دلایا جائے گا اس کے بعد وہ سب خاک کر دیئے جائیں گے یہ دیکھ کر  کافر تمنا کرے گا  کہ کاش میں بھی خاک کردیا جاتا


اور ایسا ہی حیرت انگیز معلومات ص ٥٢١ پر ہے کہ:  قیامت کے دن جانوروں کو آپس میں بدلا دے کر فنا کر دیا جائے گا اور کہا جائے گا مٹی ہو جاؤ  

اور یو نہی تفسیر نعیمی جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۸۰


(بحوالہ: حیرت انگیز معلومات)

 

کتبہ محمد ساجد چشتی

 خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف


۱۶/ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۲

۲/جنوری ۲۰۲۱ بروز سنیچر




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney