سوال نمبر 1319
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ: کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ ابوبکر صدیق ہوتے۔
المستفتی مزمل قادری ۔ بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب:
یہ حدیث شریف حضرتِ ابوبکر صدیق رضی الله تعالیٰ عنہ کے بارے میں نہیں بلکہ حضرت عمر فاروق رضی الله تعالیٰ عنہ کے بارے میں ہے۔
حدیث شریف میں ہے: عَنْ عُقْبَةَ ابْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حضرتِ عقبہ بن عامر رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر بن خطاب ہوتا۔
(جہانگیری جامع ترمزی جلد سوم صفحہ ۷۷٦ کتاب المناقب مطبوعہ شبیر برادرز لاہور،)
واللہ ور سولہ اعلم بالصواب
کتبہ: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲٦ جمادی الاول ۲٤٤١ ھجری
۱۱ جنوری ۱۲۰۲ عیسوی
0 تبصرے