آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حقیقی بھائی بہن کا مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1331


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ: حقیقی بھائی بہن کا مصافحہ کرنا کیسا ہے ؟

سائلہ: زینب فاطمہ





وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب:

حقیقی بہن سے مصافحہ کرنا جائز ہے اس لئے کہ محارم کے جن اعضاء کو دیکھنا جائز;ہے ان کا چھونا بھی جائز ہے جب کہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔


حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ عالمگیری کےحوالے سے تحریر فرماتے ہیں: "جو عورت اس کے محارم میں ہو اس کے سر، سینہ، پنڈلی، بازو، کلائی، گردن، قدم کی طرف نظر کر سکتا ہے، جب کہ دونوں میں سے کسی کی شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔

 

چند سطر بعد عالمگیری کے حوالے سے یوں تحریر فرماتے ہیں "محارم کے جن اعضاء کی طرف نظر کرسکتا ہے ان کو چھو بھی سکتا ہے، جبکہ دونوں میں سے کسی کے شہوت کا اندیشہ نہ ہو ۔

(بہارشریعت حصہ شانزدہم صفحہ ٤٤٧/٤٨)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ: محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری

 خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney