مسجد کی چٹائی عید گاہ میں لیکر جانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1415


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عیدین کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد کی چٹائی یا مائک وغیرہ عیدگاہ میں لے جاتے ہیں تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ 

حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

 المستفتی اسماعیل خان بھیونڈی





بسم اللہ الرحمن الرحیم

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

عید گاہ میں مسجد کی چٹائی مائک وغیرہ لیجانا ممنوع ہے جیسا کہ 

 بقیتہ السلف حجتہ الخلف بحرالعلوم حضرت علامہ ومولانا مفتی عبدالمنان اعظمی

 تحریر فرماتے ہیں کہ  

اگر مصلی مسجد کے لئے بنایا گیا تھا تو اس کا عید گاہ میں لیجانا منع ہے ۔

 (جلد اول صفحہ نمبر ١٧٣)

اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمتہ سے ایسا ہی ایک سوال ہوا کہ 

عید گاہ میں مسجد کے بستر وغیرہ لیجانا جائز ہے یا نہیں 

تو آپ اس کے جواب میں فرماتے ہیں 

عید گاہ میں مسجد کا مال لیجانا ممنوع ہے 

 (فتاوی رضویہ قدیم جلد ٣، ص: ٨٠٨)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


     کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا علاقہ۔ بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج بہار

 ٢١/ جُمادَی الآخرة ١٤٤٢ ہجری

 ٤/ فروری ٢٠٢١ عیسوی

 دن:- جمعرا







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney