تعمیر مسجد میں مرحومین کیلئے ایصال ثواب کی نیت سے حصہ لینا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1426


السلام علیکم ورحمت الله وبرکاته

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ تعمیر مسجد میں مردوں کے ایصال ثواب کے لئے سیمنٹ اینٹ وغیرہ لگانا جائز ہے یا نہیں


 المستفتی  عرفان رضا گجرات







وعلیکم السلام ورحمت الله وبرکاته

    بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب


صدقہ دو قسم کا ہوتا ہے  صدقۂ واجبہ  اور صدقۂ نافلہ 

صدقۂ واجبہ مسجد کی تعمیر میں نہیں لگاسکتے  کیوں کہ صدقۂ واجبہ میں تملیک شرط ہے  اور رہا صدقۂ نافلہ تو اسے 

مسجد یا مدرسہ میں یا کسی جائز امر میں مردے کے ایصال ثواب کی نیت سے مال و دولت خرچ کرنا جائز ہے بلکہ مردے کی  بخشش ونجات کا ذریعہ ہے 

 عقائد کی مشہور درسی کتاب شرح عقائد نسفی شریف میں ہے 

فی دعاءالاحیاء للاموات وصدقتھم عنھم نفع لھم خلافا للمعتزلۃ

ترجمہ  مردوں کے لئے زندوں کو دعا کرنے اور صدقہ دینے سے نفع پہنچتا ہے بخلاف معتزلہ کے کہ وہ اس کے قائل نہیں

اور صراط الجنان میں 

  حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے مروی حدیث میں ہے’’     سات چیزیں ایسی ہیں جن کا ثواب بندے کو مرنے کے بعد بھی ملتا ہے، ان میں سے ایک مسجد تعمیر کرنا ہے

اور اللہ کی مساجد میں ایصال ثواب کی نیت سے چندہ دینا یہ عمل خیر ہے 

اور اس کا ذکر قرآن میں بھی موجود ہے 

ارشاد باری تعالی ہے  وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ  اور بھلے کام کرو اس امید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو۔  (سورۃ ،الحج،،آیت،٧٧،کنزالایمان)


والله تعالی اعلم بالصواب


       کتبه

محمد فرقان برکاتی امجدی غفرلہ

٢٨/جمادی الآخر،،١١/فروری ٢٠٢١ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney