آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

خرگوش کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1452


السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ خر گوش کا گوشت کھانا کیسا ہے ۔۔۔

المستفتی انور علی قادری سدھارتھنگر






وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

خرگوش کا گوشت کھانا جائز ہے بلکہ سنت رسول ہے 

سارے علمائے کرام کے مطابق خرگوش کا گوشت حلال قرار دیا گیا ہے 

مگر ایک روایت جو حضرت ابن عمر اور حضرت ابن ابی لیلی سے مروی ہے ان کے لحاظ سے خرگوش کا گوشت مکروہ ہے ۔

سو ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روایت دلیل لاتے ہیں

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ہم نے "مرالظہران" (مکہ اور مدینہ کے وسط میں سولہ میل کے فاصلے پر ایک جگہ کا نام ہے) کے مقام پر ایک خوگوش کا پیچھا کیا، پھر میں نے اسے پکڑا اور حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس لے آیا ۔

حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ خرگوش کو ذبح کرنے لگے اور اس کی "ایک سیرین اور دونوں رانیں" حضور سرکار مدینہ راحت قلب و سینہ 'فیض گنجیبہ' نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج دیں 

سو حضور کائنات فخر موجودات صاحب معجزات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبولیت بخش دی 

(بخاری' کتاب الھبہ' رقم الحدیث ٢٤٣٣، ترمذی' رقم الحدیث١٧٨٩، 'نسائی' رقم الحدیث ٤٣١٢، مسند امام احمد ١٢٢٠٣، مصنف ابن شیبہ' رقم الحدیث ٢٤٢٧، ابن ماجہ' رقم الحدیث ٣٢٤٣)

احناف کے مطابق خرگوش کا گوشت اسی روایت کی بنا پر جائز ہے -

بخاری میں "کتاب الھبہ" میں ایک دوسری روایت میں بیان ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خرگوش کو نہ صرف قبولیت بخشی بلکہ اسے تناول بھی فرمالیا۔

ایک اور حدیث شریف میں بیان کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے خرگوش کے بارے میں پوچھا گیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خرگوش حلال ہے 

(حیات الحیوان جلد اول صفحہ نمبر ١٠٦)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


         کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

    مقام۔ دھانگڑھا 

   علاقہ۔ بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney