سوال نمبر 1489
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں درود شریف پڑھنے سے ثواب ملتا ہے یا کہ گناہ ؟
مہربانی فرما کر رہنمائی فرما دیجئے.
المستفتی :- محمد ابوہریرہ پنجاب پاکستان
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب ۔
قبرستان میں درود شریف پڑھنے سے ثواب ملتا ہے ۔
جیسا کہ استاذ الفقہاء حضور فقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں ،،
قبرستان میں جہاں کہ مردے دفن کئے جاتے ہیں وہاں بھی صلاة وسلام پڑھنا جائز و مستحسن ہے کہ پڑھنے والوں کو ثواب ملے گا اور مردوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ فتاوی فیض الرسول جلددوم صفحہ صفحہ ٦٥٣۔وھو سبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبہ
العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھنگر یوپی ۔
١٦ شعبان المعظم ١٤٤٢ھ
٣٠ مارچ ٢٠٢١ء
0 تبصرے