کیا فرشتے بھی قرآن کی تلاوت کرتے ہیں؟

 سوال نمبر 1490

السلام عليكم ورحمۃاللہ برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا ہر فرشتہ کو قرآن کی  تلاوت کرنے کی اجازت ہے اللہ کے طرف سے           محمد عارف رضوی کشن گنج بہار

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

عام فرشتوں کو قرآن مجید کی تلاوت کرنے کی اللہ تعالٰی نے قدرت نہیں دی ہے بقیہ خواص کو دی ہیں جیسے جبریل علیہ السلام کہ حضور ان کے ساتھ دورا کرتے تھےجیسا کہ سیدی سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ فرشتوں کو قرآن مجید کا بہت شوق ہے اور عام ملائکہ کو تلاوت کی قدرت نہ دی گئی ہے جب مسلمان قرآن کریم پڑھتا ہے۔فرشتہ اس کے منہ پر منہ رکھ کر تلاوت کی لذت لیتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب تم میں تہجد کو اٹھے مسواک کرلے کہ جو نماز میں تلاوت کرتا ہے فرشتہ اس کے منہ پر منہ رکھتا ہے جو اس کے منہ سے نکلتا ہے فرشتہ کے منہ داخل ہوتا ہے 

دوسری حدیث پاک میں ہے لیس شیئ اشد علی الملك من ریع الثمور ما قام عبد الی صلوة قط الا التقم فاہ ملك ولا یخرج من فیه ایة الا یدخل فی فی الملك فرشتہ پر کوئی چیز کھانے کی بو سے زیادہ سخت نہیں جب کبھی مسلمان نماز کو کھڑا ہوتا ہے فرشتہ اس کا منہ اپنے منہ میں لے لیتا ہے جو آیت اس کے منہ سے نکلتی ہے فرشتہ کے منہ میں داخل ہوتی ہے (احکام شریعت، ص: ١٣٣،١٣٤)

لہٰذا معلوم ہوا کہ عام فرشتوں کو تلاوت قرآن مجید کی قدرت نہیں دی ہے  بلکہ خواص کو قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی قدرت دی ہے جیسے حضرت جبرئیل علیہ السلام وغیرہ واللہ تعالی اعلم بالصواب 


          کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney