حج مقبول ہونے کی نشانیاں؟

سوال نمبر 1491

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

مفتیان کرام و علمائے اہل سنت کی بارگاہ میں یہ سوال ہے کہ حج مقبول ہونے کی کون کون سی نشانیاں ہیں 

المستفتی افضال اشرفی رضوی لکھنؤ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

حج مقبول کی تین نشانیاں ہیں اور غیر مقبول کی بھی تین نشانیاں ہیں جیسا کہ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حج مقبول کی علامت تین ہیں اول حج کے بعد دل ہمیشہ کے لئے نرم ہوجاتا ہے دوم گناہوں سے نفرت ہوجانا سوم نیک اعمال کی رغبت ہوجانااور غیر مقبول کی علامت اس کے برعکس 

اول دل سخت ہوجاتا ہے دوم گناہوں کی طرف میلان سوم نیکیوں سے نفرت ہوجاتی ہے

(تفسیر نعیمی جلد دوم صفحہ 300 مطبوعہ نعیمی کتب خانہ مفتی احمد یار خان روڈ گجرات پاکستان)

خلاصہ یہ ہے کہ جس حاجی کا دل ہمیشہ کے لئے نرم ہو جائے اور وہ گناہوں سے دور رہے اور نیکیوں کی طرف مسرور رہے سمجھو اس کا حج قبول اور محنت وصول ہے

اور اگر بعد حج معاذاللہ حاجی کا دل سخت اور وہ گناہوں میں ملوث نیکیوں سے دور رہے سمجھو کہ اس کا حج قبول نہ ہوا. 

  واللہ تعالیٰ اعلم

             کتبہ

ابوالاحسان قادری رضوی غفر لہ مہاراشٹر







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney