کیا عورتیں حالت حیض میں نیاز و فاتحہ کا کھانا بنا سکتی ہیں؟

سوال نمبر 1488

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

عورت حالت حیض میں نیاز کا کھانا بنا سکتی ہے؟ یا نہیں 

محمد سعید رضوی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

 کھانا کی کیا تخصیص ہر چیز بنا سکتی ہیں حائضہ عورت کو کھانا پکانے سے قرآن و حدیث میں کہیں ممانعت نہیں کی گئی ہے حدیث شریف میں ہے ان حیضتك لیست فی یدك اے عائشہ تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں (مشکوة، ص: ٥٦، باب الحیض)

اس کا کھلا ہوا مطلب یہ ہے کہ تیرا ہاتھ پاک ہے

صحیح مسلم میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں، کہ یہودیوں میں جب کسی عورت کو حیض آتا تو نہ اسے اپنے ساتھ کھلاتے نہ اپنے ساتھ گھروں میں رکھتے صحابہ کرام نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو اس پر اللہ تعالٰی نے یہ آیت ویسئلونك عن المحیض ترجمہ کنزالایمان:- 

اور تم سے پوچھتے ہیں حیض کا حکم نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جماع کے سوا ہر شئ کرو 

(آپ کے مسائل صفحہ ٢٠٢)

فتاوی جامعہ اشرفیہ میں ہے کہ حیض کی حالت میں حائضہ عورت جس طریقہ سے عام کھانا پکا سکتی ہے اسی طریقہ سے نیاز فاتحہ کے لئے بھی کھانا شیرینی پکا سکتی ہے (جلد ٥، ص: ٨٩)

لہٰذا معلوم ہوا کہ حائضہ عورت نیاز فاتحہ کے لئے کھانا بنا سکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں واللہ تعالی اعلم بالصواب 


          کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney