قرآن شریف تلاوت کرنے سے پہلے تعوذ پڑھنا واجب یے یا سنت؟

سوال نمبر 1494

السّلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علمائے دین کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ:قرآن مجید شروع کر نے سے پہلے "اعوذباللہ من الشیطان الرجیم" پڑھنا واجب ہے یا سنت؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

سائل: محمد رضوان خان قادری صحبتیا بہرائچ شریف یوپی

-------------------------------------------------------------

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب:

قرآن شریف شروع کرنے سے پہلے "اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم" پڑھنا سنت  مستحبہ ہے !جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ و مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ : شروع تلاوت میں اعوذ باللہ پڑھنا مستحب ہے،، ( بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ نمبر ٥٥٠)و الله تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ: محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا

 علاقہ۔ بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney