کس جنگ میں سرکار نے پیٹ پر پتھر باندھا تھا؟

سوال نمبر 1495

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

کس جنگ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی شدت کی وجہ سے شکم مبارک میں پتھر باندھا تھا؟ 

محمد مجیب الرحمن ممبئ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

جنگ خندق میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کے فاقہ کی وجہ سے اپنے شکم مبارک پر پتھر باندھے تھے 

جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ خندق کھودتے وقت ناگہاں ایک ایسی چٹان نمودار ہوگئی جو کسی سے بھی نہیں ٹوٹی جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں یہ ماجرہ عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے تین دن کا فاقہ تھا اور شکم مبارک پر پتھر بندھا ہوا تھا آپ نے اپنے دست مبارک سے پھاوڑا مارا تو وہ چٹان ریوت کے بھر بھرے ٹیلے کی طرح بکھر گئی (بحوالہ بخاری جلد دوم صفحہ ٥٨٨ خندق سیرت مصطفی صفحہ ٣٢٥،٣٢٦)

بھوک کی شدت کی وجہ سے صحابہ کرام پیٹ پر پتھر نہ باندھے ہوئے تھے اس لئے کہ پتھر باندھنے سے بھوک نہیں مٹتا بلکہ پتھر باندھنا اس لئے تھا کہ کمر نہ جھکے اور دشمن کمزور نہ گمان کرے

اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پتھر باندھنا اسی سبب تھا کہ صحابہ کرام کے حوصلے اور بلند ہوں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی پتھر باندھا ہے فقیر کے نزدیک یہی ظاہر ہے حقیقت حال رب ہی جانے یا اس کے رسول 

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

          کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney