آیت سجدہ پڑھنے و سننے پر کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 1496

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آیت سجدہ کا ترجمہ پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگا یا نہیں؟

المستفتی ارشاد رضوی

وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب ہاں آیت سجدہ کا ترجمہ پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگا جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں فارسی یا کسی اور زبان میں آیت سجدہ کا ترجمہ پڑھا تو پڑھنے والے اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگیا سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا نہیں کہ آیت سجدہ کا ترجمہ ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ اسے نامعلوم ہوتو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آیت سجدہ کا ترجمہ تھا اور آیت پڑھی گئی ہو تو اس کی ضرورت نہیں کہ سننے والے کو آیت سجدہ ہونا بتایا گیا ہو (بہار شریعت ج 1 ح 4سجدۂ تلاوت کا بیان ص 730 مکتبہ دعوت اسلامی)واللہ اعلم باالصواب 

محمد ریحان رضا رضوی 

فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج 

ضلع کشن گنج بہار انڈیا







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney