حالت روزہ میں بام لگانا کیسا؟

سوال نمبر 1541

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں بام لگا نے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں براۓ مہربانی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں 

سائل یونس گجرات

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

روزے کی حالت میں بام لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جیسا کہ فتاوی بریلی شریف میں ہے کہ روزے کی حالت میں ناک میں باہر سے بام لگانا جائز ہے مفسد صوم نہیں ( فتاوی بریلی شریف صفحہ ٣٥٨ )واللہ تعالی اعلم بالصواب 


         کتبہ

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney