کیا بیٹے کا نکاح باپ پڑھا سکتا ہے کی نہیں؟

سوال نمبر 1540

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بیٹے کا نکاح اُسکا باپ پڑھا سکتا ہے یا نہیں ؟

المستفتی غلام حسین

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

پڑھا سکتا ہے لاحرج فیہ اور اگر باپ عالم ہو تو باپ ہی نکاح پڑھائے یہ زیادہ بہتر اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے ساتھ حضور ﷺ نے ہی پڑھایا ہے.

( کتب سیرت وتواریخ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

           کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 

۲ شوال المکرم ۲٤٤١؁ ھجری

[09:25, 19/05/2021] حکیم آزاد: حالت روزہ میں وکس سونگھنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

  علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ روزے کی حالت میں وكس  سونگ  سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب عنایت فرمائیں

 المستفتی۔ اشرف رضا گورکھپور




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

وکس کے استعمال کرنے سے اس کے اجزاء یا ذرات ناک کے راستے حلق میں اتر جاتے ہوں تو اس کے استعمال سے روزہ جاتا رہے گا، اور اگر اس کے سونگھنے سے اس کے اجزا حلق میں نہیں جاتے ہیں تو روزہ نہ جائے گا، لیکن شدید مجبوری کے بغیر روزہ میں وکس کے استعمال سے  اجتناب ہی بہتر ہے۔

سیدی سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ روزہ دار خوشبو سونگھ سکتا ہے سونگھنے سے جس کے اجزاء دماغ میں نہ چڑھیں بہ خلاف اگر یا لوبان کے دھوئیں گئے کہ اسے سونگھ کر دماغ میں چڑھ جائے گا تو روزہ جاتا رہے گا 

(فتاوی رضوی قدیم جلد چہارم صفحہ ٥٩٦)

اور تفصیل کے لئے اس سے آگے دیکھیں 


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


         کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney