حالت روزہ میں وکس سونگھنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1542

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

  علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ روزے کی حالت میں وكس  سونگ  سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں

 المستفتی۔ اشرف رضا گورکھپور

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

وکس کے استعمال کرنے سے اس کے اجزاء یا ذرات ناک کے راستے حلق میں اتر جاتے ہوں تو اس کے استعمال سے روزہ جاتا رہے گا، اور اگر اس کے سونگھنے سے اس کے اجزا حلق میں نہیں جاتے ہیں تو روزہ نہ جائے گا، لیکن شدید مجبوری کے بغیر روزہ میں وکس کے استعمال سے  اجتناب ہی بہتر ہے۔

سیدی سرکار اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ روزہ دار خوشبو سونگھ سکتا ہے سونگھنے سے جس کے اجزاء دماغ میں نہ چڑھیں بہ خلاف اگر یا لوبان کے دھوئیں گئے کہ اسے سونگھ کر دماغ میں چڑھ جائے گا تو روزہ جاتا رہے گا 

(فتاوی رضوی قدیم جلد چہارم صفحہ ٥٩٦)

اور تفصیل کے لئے اس سے آگے دیکھیں 


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


         کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney