خواب بتانا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 1547

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کی کیا کوئی اچھا خواب دیکھے جیسے کعبہ شریف یا مدینہ شریف یا اور کوئی چیز  تب اس خواب کو بتانا کیسا ہے؟

سائل۔ محمد جاوید اشرفی


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

 جب اچھا خواب دیکھیں تو صرف اپنے دوست یا عالم سے ہی بیان کریں 

اس خواب کو نہ عورت سے بیان کیا جائے نہ دشمن سے

جیساکہ امام النحو صدرالعلماء حضرت علامہ ومولانا مفتی الحاج سید غلام جیلانی صاحب میرٹھی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ 

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما یا جب اچھا خواب دیکھیں تو بیدار ہونے پر اللہ تعالی کی حمد بجا لائیں اور کہیں *الحمداللہ* اول صرف دوست یا عالم سے بیان کریں،

علم تعبیر کے جاننے والے ائمہ فرماتے ہیں کہ خواب نہ عورت سے بیان کیا جائے نہ دشمن سے 

*(نظام شریعت ص: ١٤/١٥)*


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج بہار


دیگر فتاؤں کے لئے یہاں کلک کریں







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney