کیا علمائے دیوبند مسلمان ہیں؟

سوال نمبر 1587

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام مسٔلہ ذیل کے بارے میں کیا علمائے دیوبند کو مسلمان کہ سکتے ہیں یا نہیں ؟مدلل جواب دیں 

محمود الحسن کٹیہاری بہار

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

    علمائے دیوبند کو ہرگز مسلمان نہیں کہ سکتے ہیں، اسلئے کہ علمائے دیوبند اللہ تعالی جل شانہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے اور عقائد باطلہ کی وجہ سے کافر مرتد ہیں بلکہ انکے کفر میں جو شک کرے وہ بھی کافر ہے من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر 

 حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ علماء دیوبند بلا شبہہ وہابی ہیں وہ خود اپنے آپ کو وہابی کہتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی وجہ سے یہ لوگ کافر و مرتد ہیں۔ علمائے عرب عجم، حل و حرم، ہند و سندھ نے انکے بارے میں یہ فتویٰ دیا کہ جو انکے کفریات پر مطلع ہوکر انکے کافر ہونے میں شک کرے وہ بھی کافر ہے (فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد سوم صفحہ ١٩٠) 

رہ گئے وہ دیوبندی عوام جو دیوبندی بزرگوں کی کفری عبارتوں سے باخبر نہیں، انکی ظاہری حالت کو دیکھ کر یا کسی وجہ سے انکو اپنا بزرگ اور پیشوا مانتے ہیں وہ کافر نہیں اور زیادہ تر دیوبندی عوام اسی قسم کے ہیں (فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد سوم صفحہ ٣٣٠)

لہٰذا جو مسلمان علمائے دیوبند کے کفریہ عقائد کو جانتے ہوئے بھی ان کو مسلمان کہتا ہے تو وہ کافر ہے،

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب 

        کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار

فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. تو محترم آپ سے سوال ہے کہ اگر علمائے بریلی بھی کفریہ عبارات لکھ جائیں تو وہ بھی کافر ہی ہونگے ؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. کوئی بھی کفریہ عبارات لکھے یا مانے وہ کافر ہو جائے گا

      حذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney