پورا تسمیہ پڑھ کر جانور ذبح کر دے تو؟

سوال نمبر 1586

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرح متین اس مسئلہ کے بارے میں کیا جانور کو صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر ذبح کیا جا سکتا ہےجواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

المستفتی :- محمد سہیل رضا قادری

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

 جی ہاں جانور کو صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر ذبح کیا جا سکتا ہے اور جانور حلال بھی ہو جائے گا مگر بسم اللہ اللہ اکبر کہ کر جانور ذبح کرنا مستحب ہے بہار شریعت حصہ ١٥ ص ٣١٧

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ تنہا نام ہی ذکر کرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے دونوں صورتوں میں جانور حلال ہو جاتا ہے مثلاً  اللہ اکبر ،اللہ اعظم ،اللہ اجل،اللہ الرحمن،اللہ الرحیم، یا صرف اللہ یا الرحمن یا الرحیم کہے اسی طرح سبحان اللہ یا الحمد للہ یا لا الہ الا اللہ پڑھنے سے بھی حلال ہو جائے گا ،اللہ عز و جل کا نام عربی کے سوا دوسری زبان میں لیا جب بھی حلال ہو جائے گا ،خود ذبح کرنے والا اللہ عز وجل کا نام اپنی زبان سے کہے ،، الخ (بہار شریعت جلد سوم صفحہ ٣١٤، دعوت اسلامی)

لہٰذا معلوم ہوا کہ صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے سے بھی جانور حلال ہو جاتا ہےمگر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کرنا مستحب ہے ۔واللہ تعالی اعلم بالصواب 


          کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

ضلع۔ کشن گنج بہار


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney