کیا حنفی شافعی سے تعلق رکھ سکتاہے؟

 سوال نمبر 1585

الســـــلام علیکـم و رحمة اللَّهِ و برکاتہ

کیا فرماتےہیں علمائےاسلام مسئلہ ذیل کے بارے میں زید سنی حنفی مسلک کا ہے مگر زیادہ تعلقات شافعی کے علماء سے رکھتا ہے اور اپنے بچے کو عالمیت کی تعلیم شافعی کے یہاں دلوا رہا ہے اور اکثر شافعی علماء کو اپنے گھر بلاتا رہتا ہے اور زیادہ انس بھی رکھتا ہے فخر بھی کرتا ہے تو اب سمجھنا یہ ہے کہ زید کا یہ عمل درست ہے کہ نہیں ایسا کرنا زید کا کوئی قباحت تو نہیں   جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں کرم ہوگا

المستفتی . محمد ہدایت اللہ کرناٹک

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

زید حنفی ہے اور شافعی علماء اہل سنت و جماعت  سے تعلقات رکھتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ علماء سے تعلقات رکھنے اور ان سے محبت کرنے کی وجہ سے اجر و ثواب کا مستحق ہوگا اسلئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے  "من الستقبل العلماء فقد استقبلنی ومن زارالعلماء فقد زارنی ومن جالس العلماء فقد جالسنی ومن جالسنی فقد جالس ربی" (کنز العمال)

جس نے عالموں کا استقبال کیا تحقیق اس نے میرا استقبال کیا اور جو عالموں کی ملاقات کے لئے گیا یقینا وہ میری ملاقات کے لئے آیا اور جو عالموں کے ساتھ بیٹھا وہ تحقیق میرے ساتھ بیٹھا اور جو میرے ساتھ بیٹھا وہ یقینا میری رب کی بارگاہ میں بیٹھا ۔

زید کا یہ عمل محبت علماء کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا وہ ثواب کا مستحق ہوگا،اور انکے یہاں بچوں کو پڑھانے میں بھی کوئی حرج نہیں 

شوافع اگرچہ امام اعظم رحمة اللہ علیہ کے مقلد نہیں وہ بھی امام برحق کے مقلد ضرور ہیں ہم تقلید کسی بھی امام کی کریں مگر چاروں امام کو برحق جانا ہم پر لازم و ضروری ہے اور اگر زید دونوں اماموں کی تقلید کرتا ہے تو یہ فعل ان کا جائز نہیں۔جیسا سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر ایک مذہب کی پابندی نہ کیجائے تو یا وقت واحد میں شے واحد کو حرام بھی جانیگا اور حلال بھی جیسے قرأت مقتدی کہ شافعیہ کے یہاں واجب اور حنفیہ کے یہاں حرام اور وقت واحد میں شے کا حرام و حلال دونوں ہونا محال یا یہ کریگا کہ ایک وقت حلال سمجھے گا دوسرے وقت حرام تو یہ اس آیت میں ہونا ہوگا یحلونه عاما ویحرمونه عاما لاجرم پابندئ مذہب  لازم۔ (فتاوی رضویہ قدیم جلد ١١، ص ١٠٦)

لہـــــــذا اگر زید صرف حنفی کا ہی تقلید کرتا ہے اور شافعی علماء کے انسیت رکھتا ہے  تو بلا شبہ یہ کام ان کا جائز و درست ہے ۔،واللہ تعالی اعلم بالصواب 


          کتبـــــــہ

 محمد مدثــــــر جــــــــــاوید رضـــــوی

 مقــــام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضــلع۔ کشن گنج بہـــــار


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney