رام، رحیم اورمندر مسجد کو ایک کہنا کیساہے؟

سوال نمبر 1583

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ ذیل کہ بارے میں کہ رام رحیم ایک ہے یہ کہنا  کفر ہے کیا  

اور مندر و مسجد کو خدا کا گھر بتانا کیسا ہے  مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

سائل محمد عبد الکریم اشرفی 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

رام رحیم کو ایک کہنے والا ومسجد ومندر کا خداکاگھر بتانے والا اسلام سے خارج ہوکر کافر مرتد ہوگیا اسی طرح ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علامہ شریف الحق علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: رام رحیم ایک ہے اور مندر و مسجد خدا کا گھر ہے  ان جملوں کی وجہ سے مذکورہ شخص کافر و مرتد ہو گیا  اس کے تمام اعمال حسنہ اکارت ہوگئے  اس کی بیوی اس کے نکاح  سے نکل گئی  رام رحیم ایک نہیں ہو سکتے کیونکہ رام اجودھیا کے راجہ ایک انسان کا نام تھا جو کہ مخلوق ہے  اور اللہ عزوجل خالق ہے دونوں ایک کیسے ہو سکتے مسجد خالص اللہ تعالٰی کی عبادت کیلئے ہے مندر بتوں کی پوجا کیلئے ہے دونوں کو ایک کہنا سراسر کفر ہے اس پر فرض ہے کہ ان کلمات کفر سے توبہ کرے کلمہ پڑھ کر    مسلمان ہو  اگر  بیوی رکھنا چاہتا ہے تو    اس سے جدید نکاح بھی کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو مسلمان اس سے میل جول سلام و کلام بند کر دیں مرجائے تو مسلمان اس کے غسل کفن دفن جنازے میں شریک نہ ہو  (فتاوی شارح بخاری جلد اول صفحہ نمبر  192)

واللہ تعالٰی اعلم باالصواب 

     کتبہ

الفقیر محمد ثمیر رضا علیمی

 مقام بسنت تھانہ اورائی ضلع مظفر پور بہار 


فتاوی مسائل شرعیہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney