آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا سیب کا چھلکا کھانے سے ذہن کمزور ہوتا ہے؟

 سوال نمبر 1584

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کچھ علماء کہتے ہیں کہ سیب کے چھلکے کھانے سے ذہن کمزور ہوتا ہے کیا یہ صحیح ہے اگر صحیح ہے تو برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں نیز یہ بتائیں کہ کن چیزوں کی وجہ سے ذہن کمزور ہوتا ہے فقط سائل :- المستفتی :- محمد فیضان رضوی

پتہ :- اڑیسہ


وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب:

آپ نے جو باتیں بیان کی ہیں ان کے متعلق میں آپ کو علامہ شامی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا قول بتادینا چاہتا ہوں جس میں آپ کا جواب بھی موجود ہے وہ فرماتے ہیں کہ چھ چیزیں حافظہ کمزور کرتی ہیں (١) چوہے کا جھوٹا کھانا  (٢) جوں پکڑ کر زندہ چھوڑ دینا (٣) ٹھہرے پانی میں پیشاب کرنا (٤) علک گوند چبانا (٥) کھٹا سیب کھانا (٦) سیب کے چھلکے چبانا۔ 

 ( مرأة المناجیح جلد ١ / صفحہ ٢١٧ )

 معلوم ہوا کہ جو علماء یہ بیان کرتے ہیں کہ سیب کے چھلکے کھانے سے ذہن کمزور ہوتا ہے وہ علامہ شامی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا قول بیان کرتے ہیں کیوں کہ جو شخص سیب چھلکے کے ساتھ کھائے گا ظاہر ہے کہ وہ چھلکا جبائے گا بھی اس لیے جو علماء یہ بیان کرتے ہیں وہ صحیح ہے ـ 

اب رہی بات یہ کہ کن چیزوں سے ذہن کمزور ہوتا ہے تو کچھ تو وہ ہیں جو اوپر ذکر کیا گیا اس کے علاوہ بھی ہزاروں وجوہات ایسے ہیں جن سے قوت حافظہ کمزور ہوتا ہے جیسے بیت الخلاء بغیر ٹوپی کے جانا ، غلط کام کرنا مثلاً بہت زیادہ گناہ کرنا ، دانتوں سے ناخن کاٹنا ، کھانے کے برتنوں کو کھلا چھوڑ دینا ، گھر سے مکڑی کے جال صاف نہ کرنا ، وغیرہ 

ان سارے وجوہات کے علاوہ اور بھی بہت سی ایسی وجہ ہے جن سے ذہن کمزور ہوتا ہے مزید معلومات کے لیے آپ قوت حافظہ کے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں فقط ـ

نوٹ  :- ابھی کے تمام طبیب ، حکیم حضرات کا یہی کہنا ہے کہ سیب کے چھلکے میں بہت فائدہ ہے لہذا اگر آپ کا دل جمتا ہے تو اسے استعمال کریں ورنہ نہ کریں ۔

 میرے نزدیک علامہ شامی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کا قول زیادہ مفید ہے 

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب


شرف قلم :-  گدا ئے حبیب ملت محمد سالک رضا حبیبی

اڈیشا، پچھم باڑ،جالیسر، بالاسور 


١٨ ذی الحجہ ۲٤٤١؁ ھجری مطابق (٢٩) جولائی ١٢٠٢؁ء بروز جمعرات




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney