آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

‎مسجد کے درخت کا پھل محلے والوں کا کھانا کیسا ہے؟

       سوال نمبر 1700


السلام عليكم ورحمة الله تعالى وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد کے قریب میں مسجد کی زمین پر درخت ہے، تو کیا اس درخت کا پھل محلے والوں کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ،تفصیل کے ساتھ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی : محمد راشد مظفر پور بہار



وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب:

مسجد کے قریب مسجد کی زمین میں درخت ہے تو واقف یا  درخت لگانے والے نے عام لوگوں کے فائدے کے لئے وقف کیا یا لگایا ہے تو لوگ اس درخت سے پھل کھا سکتے ہیں یعنی محلے والے کھا سکتے ہیں، اور اگر مسجد کی آمدنی کے لئے لگایا ہے کہ اس کی قیمت مسجد میں صرف ہوگا تو اس کو خرید کر کھا سکتے ہیں۔ اور اگر نیت معلوم نہیں تو اس کو فروخت کرکے مسجد میں صرف کریں ۔ 

حضور اعلی حضرت محدث بریلوی رضی ﷲ عنہ تحریر فرماتے ہیں: مسجد کے درخت کے پھل پھول بلاقیمت لینا جائز نہیں۔،،

(فتاویٰ رضویہ جلد ٨ ص ٢٢ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

          واللہ اعلم

کتبہ: فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney