سوال نمبر 1631
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی جنازہ کی نماز کس نے پڑھائی؟
المستفتی:- محمد سہیل رضا قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون اللہ و رسولہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی
جیسا کہ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
"حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی وفات ٥٨ ھ کو بیماری کے باعث اپنے گھر میں وفات ہوئی۔ آپ نے وصیت کی تھی کہ مجھے جنت البقیع میں دفن کیا جائے
آپ کی نماز جنازہ سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ نے پڑھاٸی"
مدارج النبوت ، جلد دوم ، ص ٥٤٣
(ادبی دنیا مٹیا محل جامع مسجد دھلی)
واللہ و رسولہ اعلم
کتبہ محمد معراج رضوی سنبھلی
0 تبصرے