‎مشہور کئے گئے بکرے کی قربانی نا کرکے دوسرے کی کرنا کیسا؟

سوال نمبر 1638

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس بکرے کو قربانی کے نام سے مشہور کیا گیا ہو اس بکرے کے بجائے کسی دوسرے بکرے کی قربانی کی تو  ایسی صورت میں قربانی ہو جائے گی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ؟

المستفتی ،قطب الدین رضوی سعداللہ نگر


وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ


بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم


الجواب بعون الملک الوھاب

اگر کسی فقیر شخص نے بکرے کو قربانی کے نام سےخریدا تو فقیر پر واجب ہے کہ اسی بکرے کی قربانی کرے اس کے علاوہ بکرے کی قربانی نہیں کر سکتا اور اگر کسی مالدار شخص نے بکرے کو قربانی کے نام سے مشہور کیا تو اس پر واجب نہیں کہ اسی بکرے کی قربانی کرے بلکہ وہ کسی اور بکرے کی قربانی کر سکتا ہے 

 فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ  مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ  قربانی کے اقسام شمار کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ فقیر نے قربانی کے لیے جانور خریدا اس پر اس جانور کی  قربانی واجب ہے اور غنی اگر خریدتا تو اس کے خریدنے سے قربانی اس پر واجب نہ ہوتی

بہار شریعت جلد سوم حصہ پانزدھم  صفحہ ٣٣١


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


          کتبہ

 محمد عمران قادری تنویری

٢٤ ذی القعدہ ١٤٤٢







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney