جس جانور کا دودھ خشک ہو جائے اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟ ‏

 سوال نمبر 1663 

السلام علیکم

دودھ والے جانور کا تھن خشک یعنی سوکھ گیا تو قربانی کا کیا حکم ہے  

المستفتی دانش رضا


وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

جس جانور کے دو تھن ہوتے ہیں جیسے بکری وغیرہ اس کا ایک تھن اگر  خشک ہو گیا ہو تو اس جانور کی قربانی جائز نہیں !

اور جس جانور کے چار تھن ہوتے ہیں اگر اس کے دو تھن خشک ہو گئے ہوں  تو اسکی قربانی ناجائز ہے اور اگر ایک تھن خشک ہو تو جائز ہے !

جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جس کے تھن کٹے ہوں یا خشک ہوں اس کی قربانی ناجائز ہے۔ بکری کے لئے ایک کا خشک ہونا ناجائز ہونے کے لئے کافی ہے اور گائے بھینس میں دو خشک ہوں تو ناجائز ہے ۔

(بہار شریعت جلد سوم حصہ پانزدہم صفحہ ٣٤١)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney